ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / جیا کی بھتیجی دیپا کو پوئس گارڈ رہائش گاہ میں داخل ہونے سے روکا گیا

جیا کی بھتیجی دیپا کو پوئس گارڈ رہائش گاہ میں داخل ہونے سے روکا گیا

Tue, 13 Jun 2017 13:40:33  SO Admin   S.O. News Service

چنئی، 11؍جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )آنجہانی وزیر اعلی جے للتا کی پوئس گارڈ میں واقع رہائش گاہ میں آج اس وقت پھر ڈرامائی صورتحال پیدا ہو گئی ،جب ان کی بھتیجی جے دیپا کو رہائش گاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے بعد ان کے حامیوں نے مظاہرہ کیا۔رہائش گاہ پر موجود انادرمک اماں گروپ کے ذرائع نے بتایا کہ دیپا غیر منصوبہ بندطریقہ سے آئیں تھیں اور اپنی آنجہانی چچی کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کرنا چاہتی تھی جو بڑی رہائش گاہ کے برآمدے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ شروع میں دیپا کو تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کرنے کی اجازت دے دی گئی جس کے بعد وہ گھر میں داخل ہونا چاہتی تھی ،جس کی اجازت نہیں دی گئی۔ذرائع نے کہاکہ اچانک وہ گھر میں داخل ہو نا چاہتی تھیں جس کے بارے میں ہم نے کہا کہ اجازت دینے کا ہمارے پاس اختیار نہیں ہے، ہم نے ان سے یہ بھی کہا کہ کہ گھر بند ہے اور ان سے احاطے سے چلے جانے کے لیے کہا۔اتفاق سے جب دیپا گھر پہنچی تو ان کے بھائی دیپک بھی وہاں موجود تھے۔دیپا کے حامیوں نے یہ الزام لگاتے ہوئے دھرنا دیا کہ انا ڈی ایم کے اماں کے نائب جنرل سکریٹری ٹی ٹی دیناکرن کے حامیوں نے گھر میں داخل ہونے سے روکا۔واقعہ کو لے کر تنازعہ ہونے پر پاش علاقے میں پولیس کی موجودگی بڑھا دی گئی ہے۔وہیں نامہ نگاروں کے ایک طبقے نے الزام لگایا کہ انہیں دیپا کے وہاں جانے کے واقعات کا احاطہ کرنے سے روکا گیا ہے۔
 


Share: